وبائی صورتحال میں سائبر کرائمز میں اضافہ

No photo description available.
No photo description available.

وبائی صورتحال میں سائبر کرائمز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ افراتفری کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز متحرک ہو چکے ہیں۔ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے کمپوٹر صارفین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا بھر میں وبا پھیلنے کے بعد گھر سے کام کرنے کو ترجیح دی جانے لگی۔ تعلیمی اداروں و دیگر کمپنیوں کی جانب سے آن لائن کلاسز و میٹنگز کے لیے زوم ایپ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکر ز نے زوم ایپ کے نام سے ہزاروں جعلی ڈومینز رجسٹرڈ کرکے زوم ایپ استعمال کرنے والے ہزاروں صارفین کو اس دھوکے کا شکار بنارہے ہیں۔ ایسی جعلی زوم ایپ اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنے سے ہیکرز با آسانی صارفین کی ذاتی معلومات و ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے صارفین پر زور دیا کہ اصلی ویب سائٹ سے تصدیق شدہ زوم ایپ انسٹال کریں۔فائل ٹراسفر آف رکھیں اور میٹنگ شروع ہوتے ہی اسے لاک کر نے کے علاوہ میٹنگ کے دوران سامعین پر نظر رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں