اینڈرائڈ موبائلزمیں میلویئر کا انکشاف

Image may contain: text
No photo description available.

اینڈرائڈ موبائلزمیں میلویئر کا انکشاف، یہ میلویئر صارفین کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات کے علاوہ موبائل میں موجو د دیگر ایپلیکشنز تک رسائی حاصل کرتے ہوئے پاسورڈ و دیگر معلومات حاصل کر لیتا ہے۔سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبرسکیورٹی ایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم میں بے نقاب کیے گئے میلویئر کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میلویئر صارفین کی اجازت کے بغیر ان کی بینکنگ اپلیکیشنز تک رسائی حاصل کر کے صارف کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کے علاوہ موبائل میں موجود دیگر سوشل میڈیا ایپلیکشنز سے بھی صارفین کی ذاتی معلومات چرا لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ صارفین صرف تصدیق شدہ اپلیکیشنز ہی ڈاؤنلوڈ کریں اور کسی غیر تصدیق شدہ ذرائع سے کسی بھی قسم کی اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر صارفین کو پتا بھی نہیں چلے گا اور ہیکر ان کے موبائل سے با آسانی معلومات چرا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس و انفارمیشن سکیورٹی کی حفاظت کے متعلق بیان میں کہا کہ واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹا گرام و دیگر سوشل میڈیا کے صارفین اس بات کی تصدیق کریں کہ وہ واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹا گرام و دیگر سوشل میڈیا کی آفیشل اپلیکیشن استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجان ذرائع سے آئے ہوئے کسی بھی قسم کے لنک پہ کلک نہ کیا جائے بصورت دیگر اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں کسی بھی ویب سائٹ یا لنک پر اپنی پرسنل معلومات مثلاً فون نمبر، پاسورڈ، شناختی کارڈ نمبر وغیرہ کی تفصیلات درج کرنے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کے وہ ویب سائٹ محفوظ ہو کسی ہیکر کی طرف سے بنایا جانے والا جعلی پیچ نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں