سائبر سکاؤٹس کی تشکیل کے لیے رجسٹریشن اوپن

ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکاؤٹس کی تشکیل کے لیے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے۔ ملک بھر سینکڑوں لوگ سائبر سکاؤٹ بنے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کر رہے ہیں۔ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کو سائبر سکاؤٹس کے لیے اب تک ملک بھر سے سینکڑوں لوگوں کی درخواست موصول ہو چکی ہیں۔ سائبر سکاؤٹ کے لیے خواہش مند حضرات 31جولائی سے پہلے پہلے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پہ موجود فارم پر کر لیں۔ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی ٹیم موصول ہونے والی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔ سلیکٹ ہونے والے سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ یکم اگست کے بعد کی جائے گی۔ ٹریننگ پانچ دنوں پر مشتمل ہو گی جس میں شرکاء کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی جائے گی۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں