سائبر سکاؤٹس کی تشکیل کے لیے سلیکشن کا عمل مکمل

ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکاؤٹس کی تشکیل کے لیے سلیکشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ملک بھر کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں لوگوں نے سائبر سکاؤٹ بننے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کیا۔ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کو سائبر سکاؤٹس کے لیے اب تک ملک بھر سے سینکڑوں لوگوں کی درخواست موصول ہو ئیں جن کو سلیکشن کے عمل سے گزارنے کے بعد مختلف مکاتب فکر سے لوگوں کو سلیکٹ کیا گیا جن کی ٹریننگ کروائی جائی کی۔ جس طرح وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس نے کورونا وبا کی مشکل گھڑی میں ملکی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا اسی سائبر سکاؤٹس بھی ٹریننگ کے بعد سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے نمایا کردار ادا کریں گے۔سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ کا آغاز 15اگست سے ہو گا۔ پانچ دنوں کی آن لائن ٹریننگ میں شرکاء کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی جائے گی۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں