سوشل میڈیاپر پراپیگنڈے کا شکار ہونے کی بجائے پہلے خود معاملہ کی تصدیق کریں

18 جنوری :سوشل میڈیاپر پراپیگنڈے کا شکار ہونے کی بجائے پہلے خود معاملہ کی تصدیق کریں کیونکہ سوشل میڈیا پر معاملہ کی تصدیق کیے بغیر اسے آگے پھیلانے سے انتشار پھیل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن نے سوشل میڈیا کے زریعے پھیلنے والے انتشار کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دشمن عناصر انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعما ل کرتے ہیں۔ شہری سوشل میڈیا پر معاملے کی تصدیق کیے بغیر سوشل میڈیا پر پھیلا دیتے ہیں جو کہ انتشار پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس بڑھتے ہوئے انتشار سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ کسی بھی پراپیگنڈے کا شکار ہونے کی بجائے پہلے خود معاملہ کی تصدیق کریں۔ انہوں نے کہ انٹر نیٹ و سوشل میڈیاپر توہین آمیز،عریاں، دہشت گردی اوردیگر غیر قانونی مواد کی تائید و تشہیرغیر قانونی ہے جس کی سزا قید و جرمانہ ہو سکتی ہے۔صارفین سے گزارش ہے کہ متعلقہ اداروں کو ایسے غیر قانونی مواد کی نشاندہی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں