این سی بی اے اینڈ ای کے سٹاف کو سائبر سکیورٹی آگاہی لیکچر

ریس ریلیز
8 فروری: سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کے لیکچرارز اور کمپیوٹر سٹاف کے لیے سائبر سکیورٹی سے آگاہی کے لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں سائبر سکیورٹی آف پاکستا ن کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کالج لیکچرارز اور کمپیوٹر سٹاف کو سائبر سکیورٹی کے متعلق لیکچر دیااور انہیں سائبر حملوں سے آگاہی کے ساتھ ساتھ اپنے اکاؤنٹس کو سکیور کرنا عملی طور پر سکھایا۔انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی ترقی سے سائبر سکیوورٹی مسائل، سوشل میڈیا، ڈیٹا پرائیویسی اور تھرڈ پارٹی جیسے خطرات تیزی سے ابھر کر سامنے آ رہے ہیں ہمیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے تا کہ سائبر کرائم کا نشانہ نہ بن سکیں۔اس موقع پرکالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم ادیب نے کہا کہ بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کی روک تھام سائبر سکیورٹی سے متعلق لوگوں کاآگاہی دینے میں اساتذہ بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دیگر سکول و کالجز کے اساتذہ کے لیے بھی سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا جانا چاہیے تا کہ اساتذہ خود بھی سائبر حملوں سے محتاط ہوں اور اپنے طلباء و طالبات کو بھی خبردار کر سکیں۔انہوں نے کہا کے ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے ناسور کو ختم کرنے کے لیے اساتذہ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کا بھر پور ساتھ دیں گے تا کہ سائبر سکیورٹی آپ پاکستان کے مشن کو تکمیل تک پہنچاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہ کر کے ان کو ہیکنگ سے بچایا جا سکے۔ آگاہی لیکچر کے بعد ڈاکٹر اسلم ادیب نے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسدالرحمن اور ان کی ٹیم سے سدرہ ارشداور وقاص حیات کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں