طلباء و طالبات کے لیے سائبر سکیورٹی آگاہی لیکچر کا انعقاد


پریس ریلیز
9 فروری : سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کے طلباء و طالبات کے لیے سائبر سکیورٹی آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں سائبر سکیورٹی آف پاکستا ن کی ٹیم میں سے نوال مہدی اور صبا منیر نے کالج کے طلباء و طالبات کو سائبر سکیورٹی کے متعلق لیکچر دیااور انہیں سائبر حملوں سے آگاہی کے ساتھ ساتھ اپنے اکاؤنٹس کو سکیور کرنا عملی طور پر سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمشین ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرسائنس کے ارتقا کے ساتھ ساتھ انسان کا جدید ٹیکنالوجی پر انحصار بھی بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال میں کمپیوٹرز، انٹر نیٹ یا کسی بھی انفارمشین ٹیکنالوجی کے نظام کے حفاظتی اقدامات کو موثر اور مضبوط رکھنا یا سائبر حملے سے بچاؤ کے طریقہ کار سے واقف رہنا لازمی ہو گیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی ترقی سے سائبر سیکیورٹی مسائل، سوشل میڈیا، ڈیٹا پرائیویسی اور تھرڈ پارٹی جیسے خطرات تیزی سے ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔اس موقع پر سائبر سکاؤٹ شہلا عارف کے علاوہ مختلف ڈپارٹمنٹس کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی

2 تبصرے “طلباء و طالبات کے لیے سائبر سکیورٹی آگاہی لیکچر کا انعقاد

اپنا تبصرہ بھیجیں