سائبر سکاؤٹس کے لیے پانچ روزہ ریسکیو ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکاؤٹس کے لیے پانچ روزہ ریسکیو ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے شفٹ انچارج آصف جمیل اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ساجد جمیل نے سائبر سکاؤٹس کوٹریننگ دی۔ اس ٹریننگ کا مقصد سائبر سکاؤٹس میں ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی فوری رسپانس کے شعور کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رضا کارانہ طور پر تیار کرنا تھا تاکہ وہ قدرتی آفت زلزلہ، سیلاب، طوفان یا حادثات وغیرہ کی صورت میں معاشرے میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر سکیں۔ٹریننگ کے پہلے دن لائف سپورٹ، مصنوعی طور پر دل اور نظام تنفس کے بارے بتایا گیا اور عملی طور پر سکھایا۔دوسرے دن زلزلہ یا کسی بھی ملبے کے اندر دھنسے لوگوں تک رسائی حاصل کرنے اور ان کو وہاں سے نکالنے،تیسرے دن گہرے پانی میں یا دلدل میں دھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور انہیں محفوظ طریقے سے ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے شفٹ کرنے کا بتایا اور چوتھے روذ کسی بھی ٹراما کے مریض کے خون کے بہاؤ کو روکنا، کسی ہڈی کے ٹوٹنے کی صورت میں فریکچر مینیجمنٹ کے بارے بتایا۔ٹریننگ کے آخری دن تمام سکاؤٹس کی معلومات و عملی سکلز کو جانچا گیا۔ ٹریننگ کے اختتام پر سائبر سکاؤٹس نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کا شکریہ ادا کیا اور سائبر سکاؤٹس سے ریسکیو کے مشن کو آگے بڑھانے کا حلف لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں