موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ

موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈشباہت علی شاہ نے سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمٰن سے خصوصی ملاقات کے دوران نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے علاوہ ملک کو ڈیجیٹل طور پہ سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے مختلف تجاویز پہ غور کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سائبرایکسپرٹ محمد اسد الرحمٰن نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے جس سے نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فقیر اللہ نے کہا کہ ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔اس مقصد کے لیے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی سے متعلق مستقبل کے پراجیکٹس کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں