نٹرنیشنل ڈے آف فارسٹ کے موقع پرسائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے شجر کاری کی گئی اورعوام الناس میں مفت پودے تقسیم کیے گئے

پریس ریلیز21مارچ : انٹرنیشنل ڈے آف فارسٹ کے موقع پرسائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے شجر کاری کی گئی اورعوام الناس میں مفت پودے تقسیم کیے گئے۔ درخت ہمارے ملک کی فطری خوبصورتی اور صاف ستھرے ماحول کے ضامن ہیں۔ درخت انسانی زندگی کو صحت مند بنانے میں بھرپور کردار اداکرتے ہیں۔اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول دینا چاہتے ہیں تو ہمیں شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن نے انٹرنیشنل ڈے آف فارسٹ کے موقع پراپنی ٹیم کے ہمراہ شجر کاری و مفت پودے تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ہمارا قومی و مذہبی فریضہ ہے۔شجر کاری کا مقصد ملک کو حقیقی معنوں میں صاف اور سرسبز بنانا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی جیسے مضر صحت مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔اس موقع پرسائبر سکاؤٹ سدرہ ارشد نے کہا کہ گرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا ضرور لگانا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا ماحول فراہم ہوسکے۔تقریب کے اختتام پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں