یوم پاکستان کے موقع پر ٹیم سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

پریس ریلیز24مارچ :قیام پاکستان کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے اس کی تعبیر کی۔آج کا دن ہمیں اس خواب اور ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن نے یوم پاکستان کے موقع پر سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب میں اپنی ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کو اندرونی و بیرونی طور پر کئی مشکلات کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے نوجوان طبقہ کو پاک فوج اور حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت اور اس میں سکاؤٹس کے کردار کے متعلق بھی گفتگو کی گئی اورآخر میں کیک کاٹنے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی ۔اس موقع پر سائبر سکاؤٹس عائشہ رزاق، سعدیہ مراد، سدرہ ارشد، اقرا مبین،محمد اسامہ ، محمد شایان ،عبدالرحمن، فاروق عبداللہ، جمال احمد،فراز احمد، محمد شعیب، محمد الیاس و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں