سوشل میڈیا پر کورونا ریلیف فنڈ سے متعلق گردش کرنے والے جعلی لنک سے ہوشیار

سوشل میڈیا پر کورونا ریلیف فنڈ سے متعلق گردش کرنے والے جعلی لنک سے ہوشیار رہیں اور تفصیلات درج کرنے سے پہلے لنک کی تحقیق کریں۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کرونا وائرس کے باعث سائبرحملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ہیکرز نے کرونا وائرس کے سبب دنیا کو درپیش بوکھلاہٹ اور پریشانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی معلومات چرانے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کورونا ریلیف فنڈ کے متعلق جعلی لنک گردش کر رہے ہیں۔ لوگ جب ان لنکس پہ کلک کرتے ہیں تو وہاں ان سے ذاتی معلومات مانگی جاتی ہے جب ذاتی معلومات درج کر لی جاتی تو اس لنک کو مختلف گروپس میں شیئر کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ ایسے لنکس سے محتاط رہیں اور دوسروں سے شیئر کرنے کی بجائے فوری طور پر متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں