سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے پانچ روزہ سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ مکمل

پریس ریلیز14اپریل :سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے پانچ روزہ سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد سلیکٹ ہونے والے سائبر سکاؤٹس کی لسٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے پانچ روزہ آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے مختلف اضلاع سے پاک آرمی، پولیس،ریسکیو 1122، ایجوکیشن، ہیلتھ، بینک،طلباء و طالبات اوردیگر اداروں سے اراکین کی کثیر تعداد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی۔ پانچ روزہ ٹریننگ میں سائبر ایکسپرٹس مبشر سرگانہ اورمحمد اسد الرحمن نے سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق تربیت دی۔ اس موقع پر سائبر ایکسپرٹ مبشر سرگانہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ ٹریننگ کے دوران سائبر ایکسپر ٹ محمد اسد الرحمن نے سکاؤٹس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور محفوظ استعمال سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔ ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اورسینکڑوں شرکاء میں سے منتخب ہونے والے سائبر سکاؤٹس سے آئین کی وفاداری کا حلف لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں