حکومت کی جانب سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ، احساس پروگرام کی جانب سے پیسے و مختلف کمپینیز کے نام سے جعلی لنکس سے ہوشیار

سائبر کرائم الرٹ!سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ، احساس پروگرام کی جانب سے پیسے و مختلف کمپینیز کے نام سے جعلی لنک گردش کررہے ہیں۔جرائم پیشہ افراد جعلی ویب سائٹس بنا کر ان کے لنکس سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں جن میں صارفین کو مختلف کمپنیوں کی طرف سے گفٹ کا لالچ دے کر ڈیٹا چوری کیا جا رہا ہے۔صارفین کو ایسے لنک گروپس میں شیئر کرنے پر انعام کی لالچ دی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی لنکس کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لنکس میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی کوئی گفٹ دیا جائے گا۔ایسے لنکس پر کلک کرنے کے بعد جعلی ویب پیج کھل جاتے ہیں جن پر صارفین اپنی ذاتی معلومات درج کر دیتے ہیں جو کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی ایسے لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی ایسے لنکس کو آگے پھیلائیں۔ گروپ ایڈمن کوشش کریں کہ ایسے جعلی لنک پھیلانے والوں کو ریموو کر دیں تا کہ ایسے لنکس پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں